Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہریتھک روشن کونسی بیماری کا شکار تھے؟ اداکار نے بتادیا

بھارت کے معروف اداکار ہریتھک روشن کا کہنا ہے کہ شدید ڈپریشن سے موت کے قریب پہنچ گیا تھا۔

حال ہی میں اداکار نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ ’ فلم ’وار‘ کی شوٹنگ کے دوران ان پر اتنا شدید قسم کا ڈپریشن طاری ہوا تھا کہ انہیں اپنی موت کا خوف طاری ہوگیا تھا‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hrithik Roshan (@hrithikroshan)

انہوں نے کہا کہ ’ شوٹنگ کے دوران ایسا محسوس ہوتا تھا کہ جیسے وہ مر جائیں گے، وہ اس وقت فلم میں پرفیکشن کو حاصل کرنے کی کوشش کررہے تھے اور وہ اس کیلئے تیار نہیں تھے‘۔

یہ بھی پڑھیں؛ اداکار ہریتھک روشن ہر فلم سے پہلے کلائی پر کالا دھاگا کیوں باندھتے ہیں؟

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hrithik Roshan (@hrithikroshan)

   ہریتھک روشن نے کہا کہ ’جب وہ مکمل طور پر ڈپریشن کا شکار ہوگئے تو انہیں سمجھ آیا کہ اب زندگی میں تبدیلی لانی چاہیے‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hrithik Roshan (@hrithikroshan)

واضح رہے کہ فلم ’وار‘ کو 2019 میں ریلیز کیا گیا اور یہ ہریتھک روشن کے کیریئر کی سب سے زیادہ کمائی والی فلم ثابت ہوئی تھی۔