Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے 35 ایڈیشنل اینڈ ڈسٹرکٹ ججز کے تبادلے کر دیے

سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے پینتس ایڈیشنل اینڈ ڈسٹرکٹ ججز کے تبادلے کردیے۔

تفصیلات کے مطابق رجسٹرارسندھ ہائی کورٹ نے 35 ایڈیشنل اینڈ ڈسٹرکٹ ججز کے تبادلوں سے متعلق نوٹفیکشن جاری کردیا۔

رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے جاری نوٹفکیشن میں بتایا گیا کہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی ون حلیم احمد کا تبادلہ ملیر کردیا گیا۔

نوٹفیکشن کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر شاہد احمد اعوان کا تبادلہ شہید بے نظیر آباد کردیا گیا۔ ذوالفقار علی شیخ کا تبادلہ جیکب آباد سے دادود کررہا گیا

رجسٹر سندھ ہائی کورٹ نے نوٹفکیشن میں بتایا کہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن خالد شیخ کو سندھ ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی۔

یہ خبر بھی پڑھیں

پی ٹی آئی نے الیکشن شیڈول کے بعد سیاسی بنیادوں پرایڈمنسٹریٹرز کی تقرری کو عدالت میں چیلنج کردیا۔

پی ٹی آئی کراچی کے صدراور ایم پی اے بلال غفار نے شہاب امام ایڈووکیٹ کے توسط سے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی۔

متعلقہ خبریں