Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دو لڑکوں نے فلائٹ کو جنگ کا اکھاڑا بنا دیا

ایک فلائٹ میں دو آدمی اُلجھ پڑیں اورمار پیٹ شروع کر دی۔

سوشل میڈیا پر دو لڑکوں کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دورانِ پرواز فلائٹ میں یہ دونوں بُری طرح لڑ رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں آدمی ایک دوسرے کو مار بھی رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی یہ ویڈیو بینگلور فلائٹ کی ہے۔

بینگلور فلائٹ میں ہونے والی لڑائی کی ویڈیو پرسوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقیدی کمنٹس کیے جا رہے ہیں۔

:مزید پڑھیں

http://staging.bolnews.com/urdu/trending-on-social-media/2022/11/327090/

اس سے قبل بھارت کی لوکل ٹرین میں دو خواتین ایک سیٹ پر بیٹھنے کے لیے لڑ پڑیں تھیں۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں خواتین کو ایک دوسرے سے غیر مناسب الفاظ میں لڑتے اور ایک دوسرے کے بال نوچتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

تاہم ایک خاتون کانسٹیبل نے مسافر خواتین کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن ان کی کوششیں رائیگاں گئیں اور وہ زخمی بھی ہوگئیں۔

اس حوالے سے ریلوے اسٹیشن کے سینئر پولیس انسپکٹر ایس کٹارے نے  بتایا تھا کہ سیٹ پر جھگڑے کے بعد چند خواتین نے ایک دوسرے کو مارنا شروع کر دیا اور اس وجہ سے ایک خاتون کانسٹیبل بھی زخمی ہو گئیں۔

واضح رہے کہ  پولیس اہلکار نے بتایا تھا کہ ایک بزرگ خاتون اور اس کی پوتی لوکل ٹرین میں سوار ہوئی اور سیٹ خالی ہونے کا انتظار کرنے لگئیں تاہم جیسے ہی دوسری خاتون سیٹ پر بیٹھنے لگئی  تو یک دم جھگڑا شروع ہو گیا۔

متعلقہ خبریں