Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارت کے معروف اداکار نے بالی ووڈ اداکارہ کے ساتھ چوتھی شادی کرلی

بھارت کے 58 سالہ معروف اداکار و بھارتیہ جنتا پارٹی پی جے پی کے رہنما نریش بابو نے ساتھی اداکارہ پاوترہ لوکیش سے چوتھی شادی کا اعلان کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نئے سال کے آغاز پر نریش بابو نے ساتھی اداکارہ پاوترہ لوکیش کے ساتھ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو مبارک باد دی اور  جلد شادی کرنے کا اعلان کیا۔

— فوٹو: اسکرین گریب

 دوسری جانب بھارتی اداکار و بھارتیہ جنتا پارٹی پی جے پی کے رہنما نریش بابو کی تیسری بیوی نے شوہر کی چوتھی شادی روکنے کا اعلان کیا ہے اور کہا کہ کسی صورت نریش کو چوتھی شادی نہیں کرنے دوں گی۔

کسی صورت نریش کو شادی نہیں کرنے دوں گی: تیسری اہلیہ کا دوٹوک بیان— فوٹو: فائل

 رپورٹس کے مطابق نریش بابو نے 3 شادیاں کر رکھی ہیں اور تیسری بیوی کو ابھی طلاق نہیں دی ہے جبکہ ان کے 3 بچے بھی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں تیسری اہلیہ نے نریش کو ساتھی اداکارہ پاوترہ لوکیش کے ساتھ فلیٹ میں پکڑا تھا اور چپل سے پٹائی کی کوشش کی تھی تاہم سکیورٹی نے بیچ بچاؤ کرایا تھا۔