حویلی میں ایک عورت کی مونجولیکا کا روپ دھار کر لوگوں کو ڈرانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
ایسی بہت سی ویڈیوز آپ کو سوشل میڈیا پر نظر آئیں گی جن میں لوگ بھوت کی طرح تیار ہوتے ہیں اور رات کو خالی سڑکوں پر لوگوں کو ڈراتے ہیں۔
حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں سفید لباس میں ملبوس ایک خاتون راجستھان کی بھرت پور حویلی میں بھول بھولیا کی مونجولیکا کا روپ دھارے لوگوں کو ڈرا رہی ہے۔
Dressed up as monjulika to scare the residents of Bharatpur & this is how it went 🥰 pic.twitter.com/K4v8Oii00U
— prisha. (@prishafknwalia) January 8, 2023
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کچھ لوگ اچانک بھوت کو دیکھ کر خوفزدہ ہو گئے، جبکہ کچھ نہیں ڈرے اور انہوں نے بھوت پر ہی حملہ کردیا۔
ویڈیو کے درمیان میں بھول بھولیا فلم کا ’میرے ڈھولنا سن‘ گانا بھی سنا جاسکتا ہے۔
وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔




















