Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پائلٹ کی غفلت نے مسافروں کو پریشانی میں مبتلا کردیا

بھارت میں پائلٹ کی غفلت نے مسافروں کو پریشانی میں مبتلا کردیا۔

حال ہی میں بھارت کی نجی ایئر لائن گو فرسٹ نے50 مسافروں کو بے یار ومددگار ایئرپورٹ پر ہی چھوڑ کر اڑان بھر لی، جس کے باعث مسافر شدید پریشان ہوگئے اور انہوں نے مذکورہ ایئر لائن سمیت حکومتی اداروں کو کٹہرے میں کھڑا کردیا ہے۔

 بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق طیارہ جن مسافروں کو ایئرپورٹ پر چھوڑ کر گیا ان مسافروں نے ایئرپورٹ پر چیک ان اور بورڈنگ وغیرہ کی تمام رسمی کارروائیاں مکمل کرلی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ نشے میں سوار پیسنجر کی وجہ سے فلائٹ لینڈ کرنا پڑ گئی، ویڈیو دیکھ کر صارفین حیران

   بعد ازاں گو فرسٹ نے ایک دوسرے طیارے سے رہ جانے والے مسافروں کو ایک دوسری پرواز کے ذریعے دہلی روانہ کیا۔

دوسری جانب اس واقعے کا ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن نے نوٹس لے لیا ہے اور متعلقہ فضائی کمپنی گو فرسٹ سے اس حوالے سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ تحقیقات کے بعد مذکورہ کمپنی کے خلاف کارروائی بھی ممکن ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کی نجی ائیر لائن نے کوئی بیان تو جاری نہیں کیا لیکن اطلاعات کے مطابق اس واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

متعلقہ خبریں