Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گٹکے کی ’پچکاری‘ جہاز تک کیسے پہنچی؟ پوسٹ وائرل

گٹکا، سپاری اور مین پوری کھانے والے جہاں جاتے ہیں، سرخ پچکاری پھینک کر اپنی شناخت چھوڑ جاتے ہیں۔

گٹکے کی پچکاری اب سڑک، محلے ، گھر ، دکان، بس، ریل ، اسپتال اور دیگر مقامات کے بعد اب آسمان کی بلندیوں تک بھی پہنچ گئی ہے۔

اگر اب بھی آپ نہیں سمجھے تو آسان الفاظ میں بتاتے ہیں کہ پڑوسی ملک بھارت میں گٹکے کی پچکاری جہاز تک پہنچ گئی۔

انڈین ایڈمنسٹریٹیو سروس (آئی اے ایس) آفیسر اونیش شرن کی ایک پوسٹ سوشل میڈیا پر کافی تیزی سے وائرل ہوئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: بالی وُڈ کے سُپر اسٹار اکشے کمار کو گٹکے کے اشتہار میں کام کرنا مہنگا پڑ گیا

انہوں  نے ٹوئٹر پر ہوائی جہاز کے اندر کھڑکی کے ساتھ والی ایک سیٹ کی تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی طنزیہ انداز میں لکھا، ’کسی نے اپنی شناخت چھوڑ دی‘۔

واضح رہےکہ یہ تصویر گزشتہ سال کی ہے لیکن دوبارہ انٹرنیٹ پر گردش کر رہی ہے۔