اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کر دیا ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکییشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے کمی کر دی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 319 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
اوگرا کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی موجودہ قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا ہے اور اس کی قیمت 357 روپے فی لیٹر پر برقرار ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 24 نومبر 2026 رات 12 بجے تک کے لیے ہوگا۔

















