Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملک بھر میں آٹے کا سنگین بحران جاری ، عوام خالی ہاتھ لوٹنے پر مجبور

 ذرائع کا کہنا ہے کہ روس سے درآمد  شدہ آٹا اوپن مارکیٹ میں کمی کے باجود عوام کی پہنچ سے دور ہےاور آٹا مافیا قیمتیں کم کرنے کو تیار نہیں ہے جس کی وجہ سے ملک کے بیشتر علاقوں میں شہری آٹا نہ ملنے پرمشتعل اور سراپاِ احتجاج ہیں۔

تفصیلات کے مطابق روس سے درآمد شدہ آٹا اوپن مارکیٹ میں کمی کے باجود آٹا مافیا کی وجہ سے عوام کی پہنچ سے دور ہے ، آٹا مافیا قیمتیں کم کرنے کو تیار نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں عوام دو وقت کی روٹی کے لئے ترس رہی ہے۔

 بول نیوز کی رپورٹ کے مطابق اس وقت پنجاب کی تحصیل میلسی میں آٹے کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے۔ پنجاب کی تحصیل میلسی میں آٹے کی شدید قلت کے باعث خواتین سراپا احتجاج ہیں۔

سستا  آٹا نہ ملنے پر خواتین نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہم صبح سے پیسے ہاتھ میں پیسے  لےکر کھڑے ہیں لیکن سارا دن گزر گیا  اور ہمیں اب تک  آٹا نہیں ملا ہے، ہم ایک ٹائم چاول اور ایک ٹائم روٹی کھا کر گزرا کر رہے ہیں۔

’غریب آٹا لینے کے لیےاس رش میں مر رہے ہیں خدارا غریبوں کو آٹا فراہم کیا جائے‘  معزور شہری

ذرائع کے مطابق میلسی میں سستے آٹے کے لئےمعذور شہری نےحکومتِ وقت سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ میں معذور ہوں اور دو تین دن سے آٹا لینے ویل چئیر پر اتا ہوں مجھے دھکے دے کر بھاگا دیتے ہیں  اب تک مجھے آٹا نہیں ملا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ حکمرانوں نے مہنگائی اور بے روزگاری پر قابو نہ پایا تو اس ملک کی غریب عوام ظالم حکمرانوں کے دستِ گریبان ہوگی ۔

 مشتعل شہریوں کا کہنا ہے ک کپڑے بیچ کر سستا آٹا دینے کا وعدہ کرنے والے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سستا آٹا فراہم کریں تاکہ ہم اپنے بچوں کو دو وقت کی روٹی کھلا سکیں۔

’لاہور میں بیس کلو آٹے کے تھیلے کی بجائے دس کلو آٹے کی فراہمی کی جارہی ہے‘ ذرائع

ذرائع کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں  بھی آٹے کی قلت برقرار ہے اور آٹے کے سرکاری ٹرک پر بھی بیس کلو آٹے کے تھیلے کی بجائے دس کلو آٹے کے تھیلے دئیے جارہے ہیں۔

’کوئٹہ میں شہری خالی ہاتھ لوٹنے پر مجبور ہوگئے‘ ذرائع

کوئٹہ میں 11 مقامات پر سستا آٹا پوائنٹ قائم  ہونے باوجود آٹے کے حصول کیلئے عوام کے بے پناہ رش کے باعث کئی شہری خالی ہاتھ لوٹنے پر مجبور ہوگئے

حیدرآباد: سستا آٹا دو پیسے لے لو شہری ٹرکوں کے پیچھے بھاگنے لگے

حیدرآباد میں سستے آٹے کے نام پر انتظامیہ نے عوام کے جذبات مجروح کرنا شروع کردئیے

’خواتین اور مردوں کی آٹے کے لئے ٹرکوں کے پیچھے بھاگنے کی وڈیوز وائرل ہوگئیں‘ ذرائع

تفصیلات کے مطابق پریٹ آباد اور لطیف آباد میں سستا آٹے کے اسٹال لگانے کے بجائے حیدراآباد میں ٹرک گشت کئے جانے لگے جس پر غریب خواتین و مرد سستے آٹے کی کوشش میں بھاگنے لگے جس کے بعد خواتین اور مردوں کی آٹے کے لئے ٹرکوں کے پیچھے بھاگنے کی وڈیوز وائرل ہوگئیں ہیں۔

 سستا آٹا مہیا کرنے کے بجائے ہمیں ذلیل کیا جارہا ہے ، مظاہرین

بول نیوز کی رپورٹ کے مطابق  فوڈ کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے عام شہریوں کی عزت نفس مجروح کی گئی جس پر میدانوں میں بھاگتی خواتین اور مزدور دہائیاں دینے لگے۔

 سستا آٹا مہیا کرنے کے بجائے ہمیں ذلیل کیا جارہا ہے ، مظاہرین

لطیف آباد میں شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے پی ڈی ایم اور نواز شریف کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ  امپورٹڈ حکومت نے عوام کو خوار کردیا ہے

کشمور سستے آٹے کے اسٹال پر پوليس اہلکاروں کا غریبوں پر تشدید

 ذرائع نے بتایا کہ فلور مل مافیہ سميت پوليس اہلکاروں کی جانب سے بھی غریبوں پر بے رحمانہ تشدد کیا جارہا ہے جس کے بعد شہری سرکاری اسٹال سے مایوس ہو کر خالی ہاتھ لوٹنے پر مجبور ہو گئے۔

’ پولیس کا ضرورت مندوں پر تشدد ، ڈنڈا لگنے سے 3 شہری زخمی ہوگئے ہیں‘ ذرائع

کشمور کے شہریوں کا کہنا ہے کہ دس کلو آٹا کسی ذلت سے کم نہیں رہا المکہ فلور مل میں سستے داموں آٹا دینے کے بجائے شہریوں کی تذلیل کی جارہی ہے، ذڑائع کے مظابف پولیس نے ڈنڈے سے تشدد کرکے  3 غریب شہریوں کو زخمی کردیا ہے ۔

گوجرانوالہ میں محکمہ فو ڈ اور فلور ملز کےگٹھ جو ڑسے سستا آٹا ہو ٹلز کو فروخت ہونے لگا

  بول نیوز ذرائع کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ میں محکمہ فو ڈ اور فلور ملزکہ ملی بھگت سے آٹا عوام کے بجا ئے ہو ٹلز اور تندوروں پر فروخت کیا جارہا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گوجرانوالہ کے مختلف مقامات پر سستے آٹے کی فراہمی کیلئے 59 سیل پوائنٹ لگا ئے گئے ہیں جہاں پر ملی بھگت کر کے ہو ٹلز اور تندور مافیا کو سستا آٹا فروخت کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مہنگائی سےستا ئی عوام کو ریلیف فراہم کر نے کیلئے حکومت کی ہدایت پر محکمہ فوڈ  ضلع کی 57  فلور ملز کو سستے آٹے کی فراہمی کیلئے روزانہ کی بنیاد پر 10925 کلو گرام گندم فراہم کر رہا ہے لیکن اسکے باوجود عوام  کی پہنث سے آٹا دور ہے۔

بول نیوز نے  بتایا کہ گوجرانوالہ میں سیل پوائنٹ سے ہوٹل اور تندوروں کو آٹا سپلا ئی کر نے کیا جارہا ہے جہاں عوام کو فروخت کیلئے لائے جانے والے سستے آٹے سرعام تندوروں اور ہو ٹلز پر سپلا ئی کیا جارہا ہے ۔گھنٹوں اپنی باری کا انتظار کرنےوالی غریب عوام کو ایک بیگ بھی نہیں دیا جارہا ہے جبکہ ہو ٹلز اور تندوروں کو بلا خوف وخطر درجنوں کے حساب سے آٹے کے تھیلے فروخت کئے جا رہے ہیں۔

عملہ پہلے من پسند سفارشی لوگوں کو کئی تھیلے آٹا فرخت  کررہی ہے ، باری اؤنے تک آٹا ختم ہوجاتا ہے‘ پریشان شہری

شہریوں کا کہنا ہے کہ آٹا سیل کر نے کیلئے بنا ئے گئے پوائنٹس پر وہ گھنٹوں قطاروں میں کھڑے ہو کر باری کا انتظار کر تے ہیں لیکن عملہ پہلے من پسند سفارشی لوگوں کو ایک کی بجائے کئی کئی تھیلے فرخت کرتا ہے جب ان کی باری آتی ہے تو آٹا ختم ہو جا تا ہے ۔

اس حوالے سے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ما جد خان کا کہنا ہے کہ سستے آٹے کی غیر قانونی فروخت میں ملو ث فلور ملز کیخلا ف کا روائی عمل میں لا ئی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں