Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

برطانوی ہائی کمشنر کی مرچ آئس کریم سے لطف اندوز ہونے کی تصویر وائرل

برطانوی ہائی کمشنر کی ممبئی کے سینڈوچ اور مرچ آئس کریم کھانے کی تصاویر سوشل میڈیا پروائرل ہوگئیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں برطانوی ہائی کمشنر مسٹر ایلس کو ممبئی کے سینڈوچ اور مرچ آئس کریم سےکافی لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر ایلس کی یہ تصویرسوشل میڈیا پراس لیے زیادہ وائرل ہو رہی ہے کیونکہ انہیں مبئی کے مشہور سینڈوچ اور مرچ آئس کریم کو سڑک کے کنارے ایک اسٹال سے لیکرکھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پروائرل ہونے وال اس تصویر کی کیپشن میں #ممبئی لکھا گیا ہے۔

http://staging.bolnews.com/urdu/amazing/2022/11/555863/

برطانوی ہائی کمشنر مسٹر ایلس کی وائرل ہونے والی اس تصویر کو ٹویٹر پر 46,000 سے زیادہ ویوز حاصل ہو چکے ہیں۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب برطانوی ہائی کمشنر نے ملک بھر کے دیسی کھانوں کو کھایا ہے۔

اس سے پہلےبھی مسٹر ایلس نے مہاراشٹرین وڈا پاو کھایا تھا۔

واضح رہے کہ برطانوی ہائی کمشنر مسٹر ایلس نے یہ تصور ٹویٹر پر پوسٹ کی تھی جس کی کیپشن میں لکھا تھا کہ  #MysuruMasalaDosa!! #Bengaluru۔

متعلقہ خبریں