چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان سربند پولیس پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق تحریکِ انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان نے پشاورکے تھانہ سربند پر دہشت گردوں کے دستی بموں اور بھاری ہتھیاروں سے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تھانے پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ میری دعائیں اور ہمدردیاں شہداء کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔
تھانے پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ میری دعائیں اور ہمدردیاں شہداء کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہوں۔ خیبرپختونخوا کی حکومت اور پولیس دہشتگردی کیخلاف صفِ اوّل میں برسرِپیکار ہیں چنانچہ انہیں انسدادِ دہشتگردی کی ہر پالیسی کا محور و مرکز بنایا جائے!https://t.co/fxPYEGTrsf
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 14, 2023
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان نے کہا کہ خیبرپختون خوا کی حکومت اور پولیس دہشت گردی کیخلاف صفِ اوّل میں برسرِپیکار ہیں چنانچہ انہیں انسدادِ دہشتگردی کی ہر پالیسی کا محور و مرکز بنایا جائے۔
واضح رہے کہ پشاور کے تھانہ سربند پر دہشت گردوں کی جانب سے دستی بموں اور بھاری ہتھیاروں سے رات کے اندھیرے میں حملہ کیا گیا۔
حکام کا کہنا تھا کہ پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ سے ڈی ایس پی بڈھ بیر سردار حسین سمیت دو گن مین ارشاد اور جہانزیب شہید ہو گئے۔
پولیس نے بتایا کہ حملہ کے بعد پولیس بکتر بند گاڑی اور بھاری نفری کے ساتھ تھانے پہنچ گئی جہاں پولیس اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ بھی کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔



















