Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارتی اداکار رندیپ ہودا کے مداحوں کیلئے افسوسناک خبر!

بھارت کے معروف اداکار رندیپ ہودا گُھڑ سواری کے دوران شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار گھوڑے سے چکر کھاکر گر پڑے جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوگئے، تاہم انہیں فوری ممبئی کے کوکیلا بین دھیرو بائی امبانی اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

   گھوڑنے سے گرنے کے باعث بالی ووڈ کے معروف اداکار رندیپ کے گھٹنے اور ٹانگ متاثر ہوئے ہیں جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں کچھ روز مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ معلوم نہیں نصیر الدین شاہ سے نہ ملتا تو آج کہاں ہوتا؟ رندیپ ہودا کا انکشاف

اس کے علاوہ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ رندیپ نے اپنے نئے پروجیکٹ ‘سوارکر’ کے لیے 22 کلو وزن کم کیا جس کے باعث اندیشہ ہے کہ رندیپ کے گھوڑے سے گرنے کی وجہ یہ ہی تھی۔

 واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار رندیپ ایک پروفیشنل گھڑ سوار ہیں جن کا ذاتی گھوڑوں کا اصطبل بھی ہے۔