کراچی میں گزشتہ رات رواں سال کی شدید سرد رات ریکارڈ کی گئی سردی کی یہ لہر 17 جنوری تک جاری رہے گی ۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ کراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے اور آئندہ چند روز میں سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے،سردی کی یہ لہر 17 جنوری تک جاری رہے گی ۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق آج موسم خشک اور مطلع صاف رہے گا تاہم کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ رہنے کا امکان ہے۔
اس وقت کراچی میں مغربی سمت سے 12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں میں نمی کا تناسب 50 فیصد ہے۔



















