مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ من گھڑت اور جعلی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔
وفاقی وزیرِاطلاعات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کی گئی اپنی حالیہ ٹوئٹ میں کہا ہے کہ وزراء اور مشیروں کے حوالے سے گاڑیوں کی خریداری کی جعلی اور من گھڑت خبریں پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزراء اور مشیروں کے لئے گاڑیوں کی خریداری کی جعلی اور من گھڑت خبریں پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا یے۔ دوٹوک اور باربار کی تردید کے باوجود افواہیں پھیلانے پر قانونی اقدام اٹھانے کا فیصلہ کیاگیا۔ میڈیا سے درخواست ہے کہ افواہوں کو خبریں بنا کر پیش نہ کرے https://t.co/m9exrGYzkA
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) January 16, 2023
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ دوٹوک اور باربار کی تردید کے باوجود افواہیں پھیلانے والوں پر قانونی اقدام اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہےلہزا میڈیا سے درخواست ہے کہ افواہوں کو خبریں بنا کر پیش کرنے سے گریز کریں۔

















