عدالت نے آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں اور بھٹوں کو گرانے کے قوانین میں نئے سرے سے ترمیم کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ میں اسموگ کے خاتمے کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ عدالت میں ڈائریکٹر لاء ماحولیاتی ترمیمی قانونی مسودے لے کر پیش ہوئے۔
لاہور ہائی کورٹ نے آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں اور بھٹوں کو گرانے کے قوانین میں نئے سرے سے ترمیم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اس قانونی مسودے پر چیزوں کو قانون کے مطابق ایڈ کیاجائے۔
عدالت نے ریمارکسس دیے کہ اسموگ سے متعلق غلطی فہمی ہے کہ یہ دو تین ماہ ہوتی ہے۔ اسموگ پورا سال رہتی ہے۔ متعلقہ محکمہ ائیر کوالٹی انڈیکس روزانہ کی بنیاد پر نظر رکھے اور متعلقہ محکموں کو آگاہی دیتا رہے۔
جسٹس شاہد کریم نے سماعت کرتے ہوئے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔
عدالت نے مذید جمعہ تک ملتوی کردی۔




















