میٹھا تو اکثر لوگوں کو پسند ہوتا ہے لیکن غذا میں چینی کی بہت زیادہ مقدار مختلف امراض کا خطرہ بڑھاتی ہے۔
حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ خواتین کو دن بھر میں 25 گرام (6 چائے کے چمچ) جبکہ مردوں کو 36 گرام (9 چائے کے چمچ) سے زیادہ چینی کے استعمال سے گریز کرنا چاہیے۔
مگر بیشتر افراد چینی کی بہت زیادہ مقدار کو غذا کے ذریعے جسم کا حصہ بنالیتے ہیں، جیسے ایک سافٹ ڈرنک میں 10 چائے کے چمچ چینی ہوتی ہے۔
اب ہم آپ کو بتائیں گے کہ چینی کے زیادہ استعمال سے آپ کن بیماریوں کا شکار ہو سکتے ہیں۔
چینی کا استعمال دل کے لئے نقصان دہ :
اگر آپ شکر سے صرف ذیابیطس سے بچنے کے لیے اجتناب کرتے ہیں تو درحقیقت آپ اپنے دل کو بھی تحفظ فراہم کررہے ہوتے ہیں، کیونکہ امراضِ قلب اور ذیابیطس کے درمیان تعلق موجود ہے۔
امراض قلب اور فالج ذیابیطس ٹائپ ٹو کے شکار افراد میں موت کی وجوہات میں سرفہرست ہے۔
ہائی بلڈپریشر:
ویسے تو کہا جاتا ہے کہ نمک کے زیادہ استعمال سے ہائی بلڈ پریشر کا سامنا ہوسکتا ہے مگر طبی ماہرین کے مطابق چینی کے زیادہ استعمال سے بھی ایسا ہوسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ کیا شوگر کے مریض مونگ پھلی کھا سکتے ہیں؟
ماہرین کے مطابق چینی کے زیادہ استعمال سے جسم میں انسولین کی مقدار بہت زیادہ بڑھ جاتی ہے جس کے نتیجے میں خون کی شریانوں کی لچک متاثر ہوتی ہے اور بلڈ پریشر بڑھتا ہے۔
شکر کولیسٹرول کا سبب:
ایک تحقیق کے مطابق جو لوگ زیادہ شکر استعمال کرتے ہیں ان میں ذیابیطس اور موٹاپے کے ساتھ ساتھ کولیسٹرول کی مقدار بھی زیادہ ہوجاتی ہے، جو کہ جسم کے لیے نقصان دہ ہے۔
شکر بھوک کو بڑھا دیتی ہے:
شکر آپ کے اندر بھوک کا احساس بڑھاتی ہے، بہت زیادہ شکر کھانے سے دماغ کی پیٹ بھرنے کے احساس کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔
جس کے نتیجے میں انسان کو ہر وقت بھوک کا احساس ہوتا رہتا ہے چاہے اس نے حد سے زیادہ کھانا ہی کیوں نہ کھا لیا ہو۔
شکر توانائی سے محروم کرتی ہے:
چاکلیٹ بار کھاتے ہی آپکے اندر توانائی کی لہر پیدا ہوتی ہے اور پھر جلد ہی آپ تھکاوٹ محسوس کرنے لگتے ہیں۔
درحقیقت شکر کو کھانے کے بعد جسم مزید شکر کا مطالبہ کرنے لگتا ہے اور یہ سائیکل چلتا رہتا ہے۔
جس کے نتیجے میں جب تک آپ کچھ میٹھا کھا نہ لیں آپ کو جسمانی توانائی میں کمی کا احساس ستاتا رہتا ہے۔
مدافعتی نظام متاثر ہوتا ہے:
مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ چینی کا زیادہ استعمال آپ کے جسم میں بیماری سے لڑنے کے طریقے میں مداخلت کرسکتا ہے۔
شکر کے استعمال سے عمر بڑھنے کا عمل تیز ہوتا ہے:
شیکرین پروڈکٹس یا کھانے کی اشیاء جھرریاں پیدا کرتی اور عمر بڑھنے کا عمل تیز کرتی ہیں۔
شکر خون میں ایسے خطرناک نئے مالیکیول کا سبب بنتی ہے جو آپ کی جلد خشک اور ڈھیلی کردیتے ہیں، اور جھریاں پڑجاتی ہیں۔




















