Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کے پہلے خلا باز محمد ذیشان علی کون ہیں؟

 محمد ذیشان علی پہلے پاکستانی خلاباز ہیں جنہیں شینزو 24 مشن کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

ونگ کمانڈر محمد ذیشان علی پاک فضائیہ کے ایک قابل اور تجربہ کار فائٹر پائلٹ ہیں، جنہیں چین کے خلائی مشن کے لیے پاکستان کی جانب سے بطور خلاباز منتخب کیا گیا ہے ان کا تعلق سرگودھا سے ہے اور وہ پاک فضائیہ کی جی ڈی (پی) برانچ سے تعلق رکھتے ہیں۔

 محمد ذیشان علی اس وقت چین میں خصوصی خلائی تربیت حاصل کر رہے ہیں، جنہیں کل روانہ ہونے والے خلائی مشن کے لیے جدید سائنسی اور تکنیکی تربیت دی جا رہی ہے۔

ونگ کمانڈر محمد ذیشان علی کی خلائی مشن کے لیے نامزدگی پاک فضائیہ کے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار، تربیت اور پاکستانی ہوا بازوں کی صلاحیتوں کا مظہر ہے۔

 محمد ذیشان علی چین کے شینژو-24 خلائی مشن میں بطور پے لوڈ اسپیشلسٹ فرائض انجام دیں گے اور تیانگونگ خلائی اسٹیشن پر سائنسی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے اس طرح پاکستان کے لیے خلائی تحقیق کے میدان میں ایک اہم سنگ میل عبور کرنے کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔

ونگ کمانڈر محمد ذیشان علی شادی شدہ ہیں اور تین بچوں کے والد ہیں۔

واضح رہے کہ محمد ذیشان علی چین کے تیانگونگ اسپیس اسٹیشن پر جانے والے پہلے غیر ملکی خلا باز ہیں جو کل خلا کی جانب اپنے سفر پرروانہ ہوں گے۔

متعلقہ خبریں