Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے ارکان ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں، شبلی فراز

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے ارکان ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے زمان پارک کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکمران آئین اور قانون سے فرار چاہتے ہیں، آئین میں الیکشن کو طول دینے کیلئے کوئی گنجائش نہیں۔

ہم حکمرانوں کو مزید سرپرائز دینے کیلئے تیار ہیں

شبلی فراز نے کہا کہ جو آئین کو توڑے گا تو ہم بطور سیاسی جماعت قانونی راستہ اختیار کریں گے، ہم حکمرانوں کو ہر جگہ بھگا رہے ہیں، انہیں سمجھ نہیں آرہا پی ٹی آئی کا اگلا قدم آخر کیا ہو گا؟ ہم انہیں مزید سرپرائز بھی دیں گے۔

حکمران ملک کو بحران کی طرف لے جا رہے ہیں

ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی سیاسی جماعت کیلئے عوام کے پاس جانا پہلی ترجیج ہونی چاہیے، استعفے غلط طریقے سے منظور کیے گئے، حکمران ملک کو بحران کی طرف لے جا رہے ہیں۔

شبلی فراز نے دعویٰ کیا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے ارکان ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں۔

مزید پڑھیں؛ رانا ثنا اللہ ایک مجرم ہے اس کی کوئی حیثیت نہیں، شبلی فراز

ہم اتنے ہی لوگوں کو اپنے ساتھ  شامل کریں گے جتنی ہمارے پاس جگہ ہو گی

فواد چوہدری کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہم اتنے ہی لوگوں کو اپنے ساتھ  شامل کریں گے جتنی ہمارے پاس جگہ ہو گی، ہمارے پاس ان کیلئے سرپرائز ہی سرپرائز ہیں، راجہ پرویز اشرف کو جلد پتا چل جائے گا، اسپیکر قومی اسمبلی کو ابھی پتا نہیں کہ انہوں نے کیا کیا ہے۔

لوگوں کا پی ڈی ایم سے اعتماد اٹھ چکا ہے

حسان خاور نے کہا کہ لوگوں کا پی ڈی ایم سے اعتماد اٹھ چکا ہے، وہ جان گئے ہیں کہ یہ جہاز غرق ہونے والا ہیں، پی ڈی ایم کی ٹوپی پہننے والے کو کوئی ووٹ نہیں ملے گا، جن 35 ایم این ایز کے استعفے منظور ہوئے وہاں سے عمران خان کھڑے ہونگے، آج بھی قومی اسمبلی میں زیادہ اکثریت پی ٹی آئی کو حاصل ہے۔

متعلقہ خبریں