آج ہم آپ کو روزانہ کی بنیاد پر مالٹے کھانے کے 5 نقصانات بتائیں گے۔
کینو سردیوں کا پھل ہے جسے لوگوں کی اکثریت بڑے شوق سے کھانا پسند کرتی ہے لیکن ہر چیز کا استعمال اعتدال میں ہی کرنا چاہیے کیونکہ زیادہ استعمال آپ کو خطرناک بیماریوں میں مبتلا کر سکتا ہے۔
شوگر بڑھا سکتا ہے
نہار منہ کینو کا جوس اگر آپ کو ڈاکٹر نے کہا ہے تو ٹھیک ہے لیکن اگر آپ اپنے شوق کی وجہ سے پی رہے ہیں تو احتیاط کریں کیونکہ روزانہ کی بنیاد پر پینے سے شوگر جیسی بیماری کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
ہڈیاں
کینو میں وٹامن سی کافی مقدار میں موجود ہوتا ہے جس کی زیادتی بھی جسم میں کیلشیم کی کمی پیدا کرتی ہے۔ نتیجہ آسٹیوپوروسس کے مرض کی صورت میں نکلتا ہے
یہ بھی پڑھیں؛ مالٹا اور اس کے جوس کے جادوئی فوائد
وزن بڑھنا
کینو میں پایا جانے والا وٹامن سی میٹابولزم تو بڑھاتا ہے مگر اگر یہی وٹامن زیادہ لے لیا جائے تو میٹابالزم بگڑ جاتا ہے جس سے وزن بڑھنے لگتا ہے۔ نیز یہ فائبر اور کاربوہائیڈریٹس کی مقدار بھی بڑھادیتا ہے۔
تیزابیت
کینو کی زائد مقدار معدے میں تیزابیت پیدا کرتی ہے جس سے گیس کی تکلیف، سینے کی جلن اور موڈ خراب ہونے جیسے مسائل پیدا ہوسکتے ہی۔
دوسری جانب ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ کینو زیادہ سے زیادہ ایک دن میں 2 کھانا مناسب ہے، جوس بھی صرف 2 کینو کا پینا ہی مناسب ہے اور رات کو سونے سے پہلے کینو نہ کھائیں۔




















