اس سال ایپل کے نئے آئی فونز کیسے ہوں گے؟ آئیے جانتے ہیں۔
ایپل کے آئی فون 15 سیریز کے فونز تو ستمبر یا اکتوبر میں متعارف کرائے جائیں گے مگر ان کے حوالے سے تفصیلات ابھی سے سامنے آرہی ہیں۔
اس سال ایپل کی جانب سے آئی فون 15 سیریز میں چند غیر متوقع تبدیلیاں کیے جانے کا امکان ہے تاکہ ڈیزائن کے لحاظ سے وہ اینڈرائیڈ ڈیوائسز سے ملتا جلتا نظر آئے۔
ایک رپورٹ کے مطابق آئی فون 15 پرو میکس میں اینڈرائیڈ فونز کی طرح خم ایجز کا ڈیزائن دیا جائے گا جبکہ کناروں کی پٹی یا بیزل کو کم کیا جائے گا۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ڈسپلے سائز کے لحاظ سے آئی فون 15 سیریز گزشتہ سال کے آئی فون 14 سیریز جیسی ہی ہوگی۔
رپورٹ کے مطابق آئی فون 15 پرو میکس ڈیزائن کے لحاظ سے سب سے زیادہ خوبصورت ماڈل ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: پانی میں گرنے والا آئی فون ایک سال بعد ساحل سے درست حالت میں مل گیا
اس سال آئی فون 15 میں بھی ڈائنامک آئی لینڈ ڈیزائن کا اضافہ کیا جائے گا جو کہ گزشتہ سال صرف آئی فون 14 پرو ماڈلز میں دیا گیا تھا۔
اس سال کے پرو ماڈلز میں بٹن نہیں ہوں گے بلکہ والیوم اور پاور بٹن کو ڈیوائس کے اندر ہی نصب کردیا جائے گا۔
اسی طرح آئی فون 15 پرو اور 15 پرو میکس ایپل کے اولین فونز ہوسکتے ہیں جن میں یو ایس بی سی پورٹ چارجنگ کے لیے دی جاسکتی ہے۔
کہا جا رہاہےکہ اس سال آئی فون 15 پرو میکس میں پیری اسکوپ زوم کیمرا بھی دیے جانے کا امکان ہے۔
یہ بھی کہا جارہاہے کہ ایپل کی جانب سے آئی فون 15 میں کمپیوٹنگ پاور کی بجائے بیٹری لائف کو بہتر بنانے پر زیادہ توجہ مرکوز کی جائے گی۔




















