Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بین الاقوامی کرکٹ میں 99 رنز پر بیٹرز کو آؤٹ کرنے والے بولرز

پاکستانی بولر عمر گل سمیت کئی نامور بولر بیٹرز کو سینچری سے صرف ایک رنز قبل آؤٹ کرچکے ہیں۔

یقنی طور پر کوئی بھی بیٹر سب سے زیادہ افسردہ اس وقت ہوتا ہے جب وہ اپنی سنچری سے صرف ایک رن دور ہو اور آؤٹ ہوجائے جب کہ آؤٹ کرنے والا بولر اپنے نام خوب داد سمیٹتا ہے۔

اس فہرست میں پہلا نمبر ویسٹ انڈیز کے بولر روی رامپال کا ہے جو اب تک بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے زیادہ 4 بیٹرز کو 99 رنز پر آؤٹ کرچکے ہیں۔

انہوں نے اپنے کیریئر میں سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی، انگلینڈ کے کھلاڑی جوز بٹلراور ایلکس ہلز جب کہ سری لنکا کے کوشل پریرا کو 99 رنز پر آؤٹ کیا ہے۔

روی رامپال نے 2013 میں بھارت کے دورے کے موقع پر وشاکا پٹنم میں سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو 99 رنز پر آؤٹ کیا تھا جب کہ مارچ 2014 میں انگلینڈ کے جوز بٹلر کو سنچری سے صرف ایک رن قبل آؤٹ کردیا تھا۔

انہوں نے 2012 میں انگلینڈ میں کھیلے گئے میچ میں ایلکس ہیلز اور 2015 میں سری لنکن کھلاٖڑی کوشل پریرا کو آؤٹ کیا تھا۔

اس سے قبل جنوبی افریقہ کے سابق فاسٹ بولر ایلن ڈونلڈ ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کے سلیم ملک اور نیوزی لینڈ کے اسٹیفن فلیمنگ کو 99 رنز پر آؤٹ کرچکے ہیں۔

علاوہ ازیں بھارت کے سابق کرکٹر مدن لال ایک ون ڈے میچ میں ایلن لیمب اور ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کے سلیم ملک کو آؤٹ کرچکے ہیں۔

اس فہرست میں ایک پاکستانی بولر عمل گل بھی شامل ہیں جو 99 رنز پر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کرچکے ہیں۔

انہوں نے بھارت کے خلاف ایک ٹیسٹ میچ میں گریٹ سچن ٹنڈولکر اور ون ڈے کرکٹ میں ڈینیل ویٹوری کو 99 رنز پر آؤٹ کیا تھا۔

متعلقہ خبریں