Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فرخ حبیب کی درخواست پرڈی جی الیکشن کمیشن کو مکمل رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت

عدالت عدالیہ نے فرخ حبیب کی درخواست پر ڈی جی الیکشن کمیشن کو مکمل رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔ 

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق کی عدالت نے پاکستان مسلم لیگ(ن)اور پیپلز پارٹی کی فارن فنڈنگ کی اسکروٹنی اور کیس کا جلد فیصلہ کرنے سے متعلق فرخ حبیب کی درخواست میں الیکشن کمیشن سے مکمل رپورٹ طلب کرلی۔

سماعت کے دوران درخواست گزاررہنما تحریکِ انصاف فرخ حبیب کی جانب سے وکیل عمائمہ انور خان، ڈی جی لاء الیکشن کمیشن اور دیگر بھی عدالت پیش ہوئے۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ گذشتہ سماعت پرعدالت نے الیکشن کمیشن سے ریکارڈ طلب کیا تھا، ڈی جی لاء الیکشن کمیشن نے کہاکہ الیکشن کے معاملات میں مصروف تھے تو ریکارڈ جمع کرنے کے لئے وقت چاہیے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات تو آپ سے ہو نہیں رہے پھر کیا مصروفیات ہیں؟ جس پر ڈی جی لاء نے کہاکہ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات بھی کرا رہے ہیں مگراسلام آباد کے تین قومی اسمبلی کے حلقے خالی ہوگئے۔

عدالت نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ ہماری تو ہوگئی اب باقیوں کی کیوں نہیں ہورہی، عدالت نے ڈی جی الیکشن کمیشن کو مکمل رپورٹ جمع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئےکیس کی سماعت 7 فروری تک کے لئے ملتوی کردی۔

متعلقہ خبریں