گٹکا کھانے کے خواہش مند لڑکے کی ائیر ہوسٹس سے انوکھی فرمائش کرتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
حال ہی میں بھارتی ائیرلائن انڈیگو کی ایک پرواز میں ایسا واقعہ پیش آیا ہے جس نے دیکھنے اور سننے والوں کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔
انسٹاگرام صارف گووند شرما نے 5 جنوری کو انڈیگو کی فلائٹ میں بیٹھے ہوئے اپنی ایک ویڈیو شیئر جسے صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
View this post on Instagram
شیئر کی گئی ویڈیو میں گووند شرما کو دیکھا جاسکتا ہے وہ ہتھیلی پر گٹکا رگڑ رہے ہیں، کچھ دیر بعد انہوں نے ائیر ہوسٹس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’ ایکسکیوز می، کھڑکی کھول دیجئے ہمیں گٹکا تھوکنا ہے ‘۔
گووند شرما کی یہ بات سن کر ائیر ہوسٹس اپنی ہنسی نہ روک سکی۔
گووند شرما کی طرف سے شیئر کی گئی اس ویڈیو کو 17 ملین ویوز مل چکے ہیں۔
واضح رہے کہ گووند شرما کوئی عام صارف نہیں ہیں بلکہ ایک سوشل میڈیا انفلوئنسر ہیں اور انہوں نے یہ ویڈیو مذاق میں بنائی تھی۔




















