بھارت کی معروف اداکارہ راکھی ساونت کا کہنا ہے کہ مجھے نماز پڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔
حال ہی میں بالی ووڈ کی معروف اداکارہ راکھی ساونت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’میرے شوہر مسلمان ہیں اور میں نے کلمہ پڑھا ہے تو نماز پڑھنا میرا فرض بنتا ہے ‘۔
یہ بھی پڑھیں؛ راکھی ساونت کی کلمہ پڑھتے ہوئے نکاح کی ویڈیو وائرل
View this post on Instagram
انہوں نے کہا کہ ’ میں نماز پڑھتی ہوں اور اپنے خدا سے بھی دعا کرتی ہوں، مجھے اس سے کوئی نہیں روک سکتا‘۔
اس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ ’ وہ شوہر عادل خان درانی کے ہمراہ ہنی مون سے پہلے عمرہ ادائیگی کیلئے جائیں گی ‘۔
یہ بھی پڑھیں؛ اداکارہ راکھی ساونت کو پولیس نے گرفتار کرلیا
View this post on Instagram
واضح رہے کہ راکھی ساونت نے عادل درانی سے دوسری شادی کرلی ہے جب کہ انہوں نے اسلام قبول کرکے نام بھی فاطمہ رکھ لیا ہے جس کی ویڈیو سامنے آئی تھی۔




















