Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

رنبیر کپور نے سیلفی لینے کے بعد پرستار کا موبائل کیوں پھینک دیا؟ وجہ سامنے آگئی

بھارت کے معروف اداکار رنبیر کپور کی جانب سے سیلفی لینے کے بعد پرستار کا موبائل فون پھینکنے کی وجہ سامنے آگئی ہے۔

حال ہی میں بالی ووڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور کی ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں اپنے ایک پرستار کا موبائل فون پھینکتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ رنبیر کپور پاکستانی اداکاروں کیساتھ کام کرنے پر آمادہ

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک مداح رنبیر کپور کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کرتا ہے تو اداکار اس کے ہاتھ سے موبائل لے کر پھینک دیتے اور وہاں موجود لوگ ایک دم سے شور کرنے لگتے ہیں۔

بعدازاں اداکار رنبیر کپور اس پرستار کو نیا فون دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ نئے فون سے سیلفی لیتے ہیں، اس پر مداح خوشی سے جھوم اُٹھتا ہے۔

 وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔