Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ویڈیو؛ خوشی سے جھومتے ناچتے چینی ریچھ کے چرچے

ویسے تو ریچھ کا نام سنتے ہی خوف طاری ہو جا تا ہے لیکن آج ہم آپ کی ملاقات ایک ڈسکو ڈانسر ریچھ سے کروارہے ہیں جو خوشی میں جھوم کر سب کو خوش کر دیتا ہے۔

سوشل میڈیا پر اس کی یہ ویڈیوکافی تیزی سے وائرل ہو رہی ہے ، جس میں  دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ چین کے ایک چڑیا گھر کے انکلوژر میں خوشگوار موڈ میں جھوم رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو پسند کیا جارہا ہے اور اسے شیئر بھی کیا جا رہا ہے۔

دیکھیں ڈسکو ڈانسر ریچھ کی ویڈیو:

یہ بھی پڑھیں: ننھے ریچھ نے سب کی توجہ حاصل کر لی