Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا اقدام لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

لاہورہائی کورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اقدام کو چیلنج کردیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق یہ درخواست جوڈیشل ایکٹوزم پینل کے چیئرمین اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سےدائر کی گٸی ہے۔ درخواست میں وفاقی حکومت، وفاقی وزارت پیٹرولیم اور اوگرا کو فریق بنایا گیا ہے۔

اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے پناہ کمی ہوئی ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ عالمی منڈی کے تناسب سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی بجائے اضافہ کردیا گیا۔ ملک میں قیمتیں کم نہ کرنے سے مہنگائی ناقابل برداشت ہوچکی ہے۔ پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ استحصال اور آئین کے منافی ہے۔

اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے درخواست میں عدالت سے استدعا کی ہے کہ عدالت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کالعدم قرار دے۔ اورعالمی منڈی کے تناسب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے احکامات صادر کرے۔

متعلقہ خبریں