تیز رفتار گاڑیوں کو اکثر بدترین حادثات کا ہی سامنا کرنا پڑتا ہے۔
سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو کافی وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک تیز رفتار پک اپ ٹرک اچانک قلابازی کھاتا ہے جسے دیکھنے والے خوف سے ساکت ہوجاتے ہیں۔
اس پک اپ ٹرک کے پیچھے ایک کار اس کے پچھلے پہیے پر ٹکر مارتی ہے، جس کے نتیجے میں پک اپ ٹرک ڈرائیور کے قابو سے نکل جاتا ہے اور قلابازی کھاتا ہوا سڑک کے درمیان میں بنی کنکریٹ کی دیوار سے ٹکرا کر سیدھا ہوجاتا ہے اور پھر چل پڑتا ہے جیسے کچھ ہوا ہی نہ ہو۔
ویڈیو دیکھیں:
Persecusión de película pic.twitter.com/gHsrxqjbXf
— Accidentes Fatales (@accidents_12) January 29, 2023




















