بھارت کی معروف اداکارہ عرفی جاوید بالی ووڈ کنگ خان سے شادی کی خواہشمند ہیں۔
حال ہی میں متنازع فیشن سینس سے خبروں کی زینت بنی رہنے والی عرفی جاوید سے صحافی نے سوال کیا کہ آپ شاہ رخ کیلئے کچھ کہنا چاہیں گی؟
جواب میں عرفی جاوید کا کہنا تھا کہ ’آئی لویو شاہ رخ جی مجھے دوسری بیوی بنالو‘۔
یہ بھی پڑھیں: عرفی جاوید کو پولیس نے انکوائری کیلئے طلب کرلیا
اس سے قبل بھارت کی معروف اداکارہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک پیغام جاری کیا تھا جس میں انکا کہنا تھا کہ ’ممبئی میں میرے لیے کرائے کے اپارٹمنٹ کی تلاش مشکل ہوگئی کیوں کہ مسلمان مجھے میرے پہناوے اور ہندو مالکان مجھے مسلمان ہونے کی وجہ سے گھر کرائے پر نہیں دینا چاہتے ‘۔
Muslim owners don’t want to rent me house cause of the way I dress, Hindi owners don’t want to rent me cause I’m Muslim. Some owners have an issue with the political threats I get . Finding a rental apartment in mumbai is so tuff
— Uorfi (@uorfi_) January 24, 2023
یہ بھی پڑھیں: عرفی جاوید کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے والا شخص گرفتار
انہوں نے کہا تھا کہ ’ کچھ مالکان کو سیاسی دھمکیاں ملنے کا مسئلہ ہے، ممبئی میں میرے لیے کرائے کا اپارٹمنٹ تلاش کرنا مشکل ہوگیا ‘۔
واضح رہے کہ عرفی جاوید کو ان کے کپڑوں کی وجہ سے ریپ اور قتل کی دھمکیاں مل چکی ہیں جب کہ بھارتی وزیر کی جانب سے عرفی کو گرفتار کرنے کا مطالبہ بھی سامنے آچکا ہے۔




















