Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اہلیہ نے نواز الدین صدیقی پر سنگین الزامات عائد کر دئیے

بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار نواز الدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ صدیقی نے اداکار پر سنگین الزامات عائد کر دئیے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار نواز الدین صدیقی کی اہلیہ نے الزام عائد کیا ہے کہ وہ انہیں کھانا نہیں دیتے اور نہ ہی باتھ روم استعمال کرنے کی اجازت ہے۔

 عالیہ صدیقی کے وکیل نے بیان میں الزام عائد کیا کہ نواز الدین ان کی مؤکلہ کو نہ کھانے کو دیتے ہیں اور نا ہی انہیں بستر اور باتھ روم استعمال کرنے کی اجازت ہے۔

وکیل نے مزید کہا کہ میری موکلہ اپنے بچوں کے ساتھ گھر کے جس حصے میں رہائش پذیر ہیں وہاں چاروں طرف مرد محافظ تعینات ہیں اور سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جائیداد کا تنازعہ؛ نواز الدین صدیقی کی والدہ نے بہو پر مقدمہ کردیا

واضح  رہے کہ عالیہ، نواز الدین کی دوسری بیوی ہیں، اُن کا اصل نام انجنا کشور پانڈے ہے، دونوں نے ایک دہائی قبل شادی کی تھی جس سے اُن کے دو بچے ہیں۔