Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کچھ کچھ ہوتا ہے کے ‘چھوٹے سردار’ کی پٹھان سے ملاقات؛ تصاویر وائرل

کچھ کچھ ہوتا ہے کے ‘چھوٹے سردار’ کی کنگ خان سے ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔

حال ہی میں بالی ووڈ کی مشہور فلم’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ میں چھوٹے سردار کا کردار نبھانے والے اداکار پرزان دستور نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند تصاویر پوسٹ کی ہیں۔

تصاویر میں اداکار پرزان دستور کو بالی ووڈ کے کنگ خان کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔

 اداکار پرزان دستور نے تصاویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ‘پرزان کی پٹھان سے ملاقات’۔

واضح رہے کہ 1998 میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ کی مقبول ترین فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ میں پرزان نے معصوم بچے کا کردار ادا کیا تھا جو ستارے گننے کا شوق رکھتا تھا۔

کچھ کچھ ہوتا ہے میں پرزان نے معصوم بچے کا کردار ادا کیا تھا جو ستارے گننے کا شوق رکھتا تھا/ فائل فوٹو