شاہ رخ خان کی فلم پٹھان نا صرف بلاک بسٹر ثابت ہوئی بلکہ اس نے کئی ریکارڈ توڑ کر نئے ریکارڈ بھی اپنے نام کیے ہیں۔
یہ بات سب ہی جانتے ہیں کہ چار سال قبل شاہ رخ خان کی زیرو اور ہیری میٹ سیجل فلاپ فلمیں ثابت ہوئی، ان کی ناکامی پر سپر اسٹار کا کہنا ہے کہ وہ کا فی دلبرداشتہ ہو کر روئے تھے۔
57سالہ شاہ رخ خان ان دنوں اپنی فلم پٹھان کی کامیابی پر بہت خوش ہیں لیکن انہیں ماضی میں کئی فلاپ فلموں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
گزشتہ دنوں”پٹھان ” کی پوری اسٹار کاسٹ نے پریس کانفرنس کی، اپنی کامیابی کا جشن منایا اور میڈیا سے دل کی باتیں شیئر کیں ۔
شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ” جب میری فلمیں جیسے” ہیری میٹ سیجل” اور ” زیرو”(2018ء میں ریلیز ہوئی تھی ) فلاپ ہوئیں تو میں اپنے باتھ روم میں جا کر بہت رویا کرتا تھا،ہر کسی کو اپنی زندگی میں کبھی نہ کبھی ناکامی کا سامنا کرنا ہی پڑتا ہے لیکن ہر ایک کا اپنی ناکامی سے نمٹنے کا الگ طریقہ ہوتا ہے۔
انہوں نے بتایاکہ میرے گھر میں ایک خاص غسل خانہ ہے، سب جانتے ہیں کہ اگر میں وہاں ہوں تو خوب روتا ہوں۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیں: پٹھان میں شاہ رخ اور سلمان کے ڈائیلاگ لکھنا کیوں مشکل لگا؟ رائٹر نے بتادیا
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیں: ‘شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ نے بھارت میں انقلاب برپا کردیا’




















