سوشل میڈیا پر وائرل ’نسخہ‘ صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔
حال ہی میں بھارتی ریاست کیرالہ میں ڈاکٹر نے مریض کو نسخہ لکھ کر دیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے اور صارفین اسے دیکھ کر ڈاکٹر کی تعریف کررہے ہیں۔
کیونکہ عام طور پر ڈاکٹر کی جانب سے لکھا گیا نسخہ مریض کو سمجھ میں نہیں آتا لیکن وائرل ہونے والے اس نسخے کی خاص بات یہی ہے کہ یہ بہت ہی صاف رائٹنگ میں لکھا ہوا ہے۔
Kerala doctor’s handwriting ✍️ pic.twitter.com/4oArJ21edl
— 👑தலைவன்👑 (@Thalapathiramki) September 22, 2022
دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین اس وائرل نسخے پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں، ایک صارف کا کہنا ہے کہ اسے میڈیکل کی ڈگری کس نے دی ہے اس پر تو اسے نااہل کردینا چاہیے۔
ایک اور صارف نے لکھا ہے کہ ’اچھی رائٹنگ ہے کیونکہ مریض کو بھی معلوم ہونا چاہیے کہ اسے ڈاکٹر نے کونسی دوائی لکھ کر دی ہے‘۔




















