Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کنگنا رناوت کا سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی کے نام خصوصی پیغام

بھارت کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت نے سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی کے نام خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

حال ہی میں بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری پوسٹ کی ہے جس میں لکھا ہے کہ’یہ جوڑا کتنا خوشگوار ہے۔ فلم انڈسٹری میں ہمیں حقیقی محبت شاذ و نادر ہی نظر آتی ہے۔ دونوں ایک ساتھ جاذب نظر آتے ہیں‘۔

یہ بھی پڑھیں: متنازع بیان دینے والی اداکارہ کنگنا رناوت تبو کی اداکاری کی معترف 

سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی کے لئے کنگنا رناوت کا پیغام

 کنگنا رناوت کی انسٹااسٹوری سے مداحوں کی کشمکش دور ہوگئی اور اس شادی کی تصدیق ہوگئی۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل خبروں کے مطابق سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی کی شادی کی تقریبات کا آغاز آج سے ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ کنگنا رناوت نے فلم ‘پٹھان’ کے بارے میں کیا کہا؟

 ان کی شادی میں شرکت کرنے کے لئے تقریباً 100 مہمان جیسلمیر کے سوریہ گڑھ پیلس پہنچ چکے ہیں جہاں ان کے آرام اور تفریح کا بھر پور خیال رکھا گیا ہے۔