بیٹی انشا آفریدی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ سامنے آنے کے بعد شاہد آفریدی نے وضاحت پیش کردی ہے۔
گزشتہ ہفتے جمعے کے دن سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی انشا آفریدی کا نکاح قومی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ کراچی میں ہوا۔
اس تقریب میں کئی نامور کھلاڑیوں سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی جن کی تصاویر وائرل ہوئیں جب کہ شاہین اور انشا کے جوڑے کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوتی رہیں۔
ان تصاویر میں سے ایک تصویر کو ٹوئٹر پر انشا آفریدی کے نام سے منسوب ٹوئٹر ہینڈل نے بھی شیئر کیا جس کے بعد یہ سمجھا جارہا تھا کہ شاید یہ انشا آفریدی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا کا حق مہر کتنا رکھا گیا؟
تاہم اب شاہد آفریدی کی جانب سے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی تردید سامنے آگئی ہے جب کہ انہوں نے بیٹی کے نام سے منسوب جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی برہمی کا اظہار کیا ہے۔
شاہد آفریدی نے جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری بیٹیاں سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر موجود نہیں ہیں اور ان کے نام سے جتنے بھی اکاؤنٹس ہیں وہ سب جعلی ہیں لہذا اسے فوری رپورٹ کرنا چاہیے‘۔




















