Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بغاوت کے مقدمے کے اخراج کی درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری

اسلام آباد ہائی کورٹ نے بغاوت کے مقدمے کے اخراج کی درخواست پرفریقین کو نوٹسسز جاری کردیے۔

تفصیلات کے مطابق رہنما تحریک انصاف شاندانہ گلزارخان نے بغاوت کے مقدمے کے اخراج کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا جس پرجسٹس محسن اختر کیانی نے سماعت کی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائردرخواست پر سماعت کے دوران رہنما تحریک انصاف شاندانہ گلزار اپنے وکیل شیر افضل مروت کے ساتھ عدالت پیش ہوئیں اور اُن کے وکیل شیرافضل نے نے ایف آئی آرعدالت کو پڑھ کرسنائی۔

وکیل درخواست گزار نے مؤقف پیش کیا کہ شہری نے ٹی وی پروگرام پر شاندانہ گلزار کا بیان سن کر مقدمہ کی درخواست دی۔ درخواست گزار کے بیان کو سیاق وسباق سے ہٹ کر اس پر مقدمہ بنایا گیا۔ میں مقدمہ کی اخراج کے لیے تین گرؤانڈز لے کرآیا ہوں،

شیرافضل وکیل درخواست گزارنے کہا کہ اداروں کے ہتک عزت سے متعلق پارلیمنٹ میں ایک قانون آیا ہے جو اداروں کے خلاف بولنے پر پانچ سال کی سزا ہوگی، ہتک عزت اور بغاوت میں بہت فرق ہے، ایسے واقعات میں مقدمہ تب بنتا ہے جب صوبائی حکومت سے اجازت لی جائے۔ اس کیس میں صوبائی حکومت کو کوئی شکایت نہیں کی گئی اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔

وکیل درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ میرے مؤکل کو ہراساں کیا جارہا ہے جس پرجسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ مقدمہ کے اخراج میں باقی چیزیں نہیں دیکھ سکتے۔

جسٹس محسن اخترکیانی نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی اورکیس کی سماعت 16 فروری تک کے لئے ملتوی کردی۔

متعلقہ خبریں