Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عمران خان کی عبوری ضمانت میں 27 فروری تک توسیع

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری ضمانت میں 27 فروری تک توسیع  کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں الیکشن کمیشن سے توشہ خانہ ریفرنس فیصلے کے بعد احتجاج کے کیس میں عدالت نےعمران خان کی عبوری ضمانت میں  توسیع سمیت تحریری بیان جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔

سماعت کی تفصیلات:

الیکشن کمیشن سے توشہ خانہ ریفرنس فیصلے کے بعد احتجاج کے کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے کی جس دوران عمران خان کی جانب سے ڈاکٹر بابر اعوان عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

اس موقع پر عمران خان کی جانب سے طبی بنیادوں پر استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جس پر عدالت نے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ ابھی بھی آپ نے لکھا ہے بیس پچیس روز لگیں گے ؟

یہ بھی پڑھیں: فارن فنڈنگ اور دہشتگردی کے مقدمات میں عمران خان کی ضمانت میں توسیع

بابر اعوان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی میڈیکل رپورٹ ہے وہ یہاں اس لیے پیش نہیں ہو رہے کیونکہ عمران خان کو ڈاکٹرز نے سفر کی اجازت نہیں دی۔

اس موقع پر محسن شاہ نواز رانجھا  نے کہا کہ عمران خان انصاف کی بات کرتے ہیں لیکن آج تک پولیس کے سامنے پیش نہیں ہوئے، اگر یہ صورت حال ہے تو پمز کا بورڈ بنا دیں، یہ صرف عدالت کے پلستر ہے باقی سارے کام وہ کر رہے ہوتے ہیں۔

اس موقع پر مدعی مقدمہ محسن شاہ نواز رانجھا کی عمران خان کے لیے پمز کا بورڈ بنانے کی استدعا  کی اور کہا کہ پمز کے ڈاکٹرز عمران خان کو وہاں جا کر چیک کر رپورٹ دے دیں ، مجھے یہ نہیں لگتا یہ پلستر اگلے چھ ماہ بھی اترے گا۔

عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر دلائل پیش کرتے ہوئے بابر اعوان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا پلستر دنیا کا لمبا ترین پلستر ہے لیکن ڈیڑھ سال سے پلیٹلٹس سے لمبا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کافی شاپ یا برگر شاپ پر مے فئیر میں نہیں پھر رہے، ان کی حاضری ویڈیو لنک کے ذریعے بھی ہو سکتی ہے اور اگر یہ کہتے ہیں تو عمران خان ویڈیو لنک سے حاضری کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مشی شفیع کیس میں سپریم کورٹ کا ویڈیو لنک سے متعلق فیصلہ موجود ہے۔

اس موقع پر ایڈیشنل سیشن جج  کا کہنا تھا کہ سول سائیڈ کے کیس میں سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا ہے، ہم سول کیسز میں روزانہ بیانات ویڈیو لنک سے لکھتے رہتے ہیں لیکن ضمانت قبل از گرفتاری کے کیس میں ایسا نہیں ہوتا۔

بعدازاں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد  نے عمران خان کی عبوری ضمانت میں 27 فروری تک توسیع کرتے ہوئے عمران خان کو تحریری بیان جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق وزیر اعظم عمران خان کی عبوری ضمانت میں توسیع

متعلقہ خبریں