Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

رنبیر کپور ، شاہ رخ خان کی کس فلم سے متاثر ہیں؟

کنگ آف رومینس شاہ رخ خان کی ناصرف دنیا بھر میں لاتعداد فین فالونگ ہیں بلکہ بالی ووڈ میں بھی سب اداکار انہیں بے حد پسند کرتے ہیں۔

بالی وڈ کے مشہور آنجہانی ہدایت کار یش چوپڑا کی فلموں پر مبنی آنے والی دستاویز سیریز دی رومانٹکس کی پروموشن کے دوران رنبیر کپور  نے کہاکہ وہ شاہ رخ خان کی فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ سے بے حد متاثر ہیں ۔

 ان کا کہنا تھا کہ یہی وہ فلم تھی جس نے انہیں والدین کے ساتھ زندگی گزارنے کا ڈھنگ بھی سکھایا۔

رنبیر کپور نے کہا کہ دل والے دلہنیا لے جائیں گے ان کے زمانہ کی بہترین فلم رہی ہے ۔ یہاں تک کہ وہ اب تک اس فلم کے اثر میں ہیں۔

دی رومانٹکس  ایک دستاویزی سیریز ہے جس میں  بالی وڈ کے بڑے نام  فلمساز یش چوپڑا کے ساتھ کام کرنے کے نہ صرف اپنے تجربات شیئر کریں گے بلکہ فلم انڈسٹری میں ان کی خدمات پر بھی روشنی ڈالیں گے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Netflix India (@netflix_in)

اس دستاویزی سیریز میں امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، عامر خان، سلمان خان، مادھوری ڈکشٹ، انوشکا شرما، کترینہ کیف، رنویر سنگھ، سلیم خان اپنے خیالات کا اظہار کرینگے۔

یہ بھی پڑھیں؛ رنبیر کپور پاکستانی اداکاروں کیساتھ کام کرنے پر آمادہ