Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کا کیس، ملزمہ دانیہ کی ضمانت منظور

ڈاکٹر عامر لیاقت مرحوم کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے کیس میں ملزمہ دانیہ کی ضمانت منظور کرلی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ  ڈاکٹر عامر لیاقت مرحوم کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے کیس میں  گرفتار ملزمہ دانیہ شاہ  کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

 

دوران سماعت  عدالت نے ملزمہ دانیا کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزمہ کو جیل سے رہا کرنے کا حکم دے دیا ۔

یہ بھی پڑھیں: عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کا کیس، دانیہ شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

دوسری جانب عدالت کا ملزمہ کو 2 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی جاری کیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ شرقی کراچی میں معروف اینکر پرسن مرحوم عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو لیک کرنے الزام میں گرفتار دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے ملزمہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سناتے ہوئے ملزمہ دانیہ کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔

واضح رہے کہ ایف آٸی اے ساٸبر کراٸم سرکل کی ٹیم نے لودھراں میں چھاپہ مار کر مرحوم ٹی وی اینکرپرسن عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی دانیہ شاہ کو گرفتار کیا تھا۔

اس حوالے سے ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ ملزمہ کو متنازعہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے، مرحوم کی بیٹی نے ملزمہ کے خلاف شکایت درج کروائی تھیں۔

متعلقہ خبریں