لاہور: پی ایس ایل 8 کے افتتاحی میچ میں شاندار کارکردگی کے بعد لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے کھلاڑیوں پر انعامات کی برسات کردی ہے۔
پاکستان سپر لیگ کا افتتاحی میچ گزشتہ روز لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا گیا جس میں لاہور قلندرز نے ایک رنز سے کامیابی اپنے نام کی۔
پی ایس ایل 8 کے افتتاحی میچ میں شاندار کارکردگی کے بعد لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے کھلاڑیوں پر انعامات کی برسات کردی ہے۔
لاہور قلدرز کی انتظامیہ کی جانب سے فخر زمان کے لیے قلندر سٹی میں پلاٹ کا اعلان کیا گیا ہے، فخر زمان ملتان سلطانز کے خلاف میچ میں مین آف دی میچ قرار پائے تھے۔
انعام کا اعلان لاہور قلندرز کے سی او او اور ٹیم مینجر ثمین رانا نے کیا ہے، میچ میں بہترین فیلڈنگ کا مظاہرہ کرنے والے حسین طلعت کو آئی فون 14 بطور انعام دیا گیا ہے۔
ثمین رانا نے میچ کے بعد کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی اور فاسٹ بولر زمان خان، سکندر رضا بٹ سمیت تمام کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا۔




















