Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فاسٹ بولر نسیم شاہ 20 سال کے ہوگئے

ملتان: قومی فاسٹ بولر نسیم شاہ آج 20 برس کے ہوگئے ہیں۔

قومی فاسٹ بولر اور پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی نسیم شاہ آج 20 برس کے ہوگئے ہیں جن کی سالگرہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی مینجمنٹ نے ہوٹل میں منائی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بھی سالگرہ منانے کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کی گئی جب کہ ساتھ ہی انہیں سالگرہ کی مبارکباد بھی پیش کی گئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نسیم شاہ نے اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا اور اپنی ٹیم انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا جب کہ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے افتخار احمد کو کیک کھلایا۔

سالگرہ کی تقریب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینجر اعظم خان، ہیڈ کوچ معین خان، کپتان سرفراز احمد، بولنگ کوچ عمر گل، نبیل ہاشمی، غیر ملکی کھلاڑی جیسن رائے کے علاوہ تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ نسیم شاہ پی ایس ایل 8 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کا حصہ ہیں جب کہ ان کی ٹیم ٹورنامنٹ میں  آج سے آغاز کرے گی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مقابلہ آج ملتان اسٹیڈٰیم میں ملتان سلطانز سے ہوگا جو شام 6 بجے شروع ہوگا جب کہ ملتان سلطانز ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ جیتنے میں ناکام رہی ہے۔

متعلقہ خبریں