Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کارلوس بریتھویٹ اور محمد الیاس نے ملتان سلطانز کو جوائن کرلیا

ملتان: کارلوس بریتھویٹ اور محمد الیاس نے ملتان سطانز کے اسکواڈ کو جوائن کرلیا ہے۔

ترجمان ملتان سلطانز کے مطابق شاہ نواز دھانی انجری کے باعث پی ایس ایل سے باہر ہوگئے ہیں جس کے بعد محمد الیاس کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

وائن پارنل فٹنس مسائل کے باعث ملتان سلطانز کو جوائن نہیں کرسکے تھے جن کی جگہ اب ویسٹ انڈیز کے کارلوس بریتھویٹ کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 8 کا آغاز 13 فروری سے ہوگیا ہے جس کا افتتاحی میچ ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کے خلاف کھیلا تھا۔

افتتاحی میچ میں ملتان سلطانز کو ایک رنز سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا جب کہ دوسرے میچ میں آج ملتان سلطانز کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہے۔

متعلقہ خبریں