Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عمران خان پر حملہ کیس؛ ملزم احسن کی ضمانت منظور، وقاص کی مسترد

سابق وزیراعظم عمران خان کے کنٹینرپرحملہ کیس میں ملزم احسن کی ضمانت منظورجبکہ ملزم وقاص کی مسترد کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں چیئرمین تحریکِ انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان پرکنٹیر حملے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

مسلم لیگ ن کے سیکریٹری اطلاعات کے بھائی احسن اور ملزم وقاص کی درخواست ضمانت کی سماعت پر انسداد دہشت گردی عدالت کے جج نے درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے مسلم لیگ ن کے سیکریٹری اطلاعات کے بھائی احسن کی ضمانت منظور کر لی اور اسے رہا کرنے کا حکم دیا۔

ملزم احسن کی ضمانت 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور کی گئی۔ عدالت نے ملزم احسن کو 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کی تھی۔

گوجرانوالہ کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے دوسرے ملزم وقاص کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان پرحملے کے کیس میں حملے میں نامزد چار ملزمان میں سے دو نے گوجرانوالہ عدالت میں درخواست ضمانت دائر کی تھی۔

تحریک انصاف کی جانب سے رانا مدثر وکیل پیش ہوئے اورکہا کہ عدالت نے ملزم وقاص کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔  ملزم وقاص کی سیاسی جماعت سے وابستگی ہے اور اس کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں۔

وکیل رانا مدثرکا کہنا تھا کہ عدالت کی جانب سے ملزم احسن کی درخواست ضمانت منظورکرلی گئی۔

متعلقہ خبریں