ماضی کے نامور بالی ووڈ اداکار اور کئی ہٹ فلموں میں مرکزی کردار اداکرنے والے شتروگھن سنہا نے ان فلموں کے نام بتا ہی دئیے ، جن میں کام نہ کر نے کا انہیں آج تک پچھتاوا ہے۔
ایک انٹرویو کے دوران میزبان نے ان سے پوچھا کہ ان چیزوں کے بارے میں بتائیے جو وہ کرنا چاہتے تھے لیکن کر نہ سکے۔
شتروگھن سنہا نے کہا کہ انہیں 1975 کی ہٹ فلموں ’دیوار اور شعلے‘ میں کام سے انکار کا افسوس ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ فلمیں تو میرے لیے لکھی گئی تھیں۔
شتروگھن سنہا کا مزید کہنا تھا کہ میرے اور فلم سازوں کے درمیان کچھ فکر و نظر اور کچھ شوٹنگ کی تاریخ کا اختلاف تھا جس پر میں نے ان دونوں میں کام سے انکار کر دیا تھا، جس کے بعد امیتابھ بچن کو کاسٹ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ دو اداکاروں کے درمیان انا کا مسئلہ بالکل ہوتا ہے، ہم انسان ہیں اور ہر ایک کی اپنی ساکھ اور پرستار ہوتے ہیں تاہم میری فلم انڈسٹری میں کسی سے بھی دشمنی نہیں بلکہ سب سے دوستی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: شتروگھن سنہانےصدرپاکستان کےساتھ تصاویرشئیرکردیں
View this post on Instagram




















