Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈیری ملک چاکلیٹ اوملیٹ میں بھی شامل، ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ڈیری ملک چاکلیٹ اوملیٹ  زیرِ بحث ہے۔

 وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈیری ملک چاکلیٹ اوملیٹ کیا جا رہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by imjustbesti (@imjustbesti)

ڈیری ملک چاکلیٹ اوملیٹ کا کبھی کسی نے تصور بھی نہیں کیا ہوگا یہی وجہ ہے کہ لوگوں کی جانب سے اسے  کچھ خاص پسند بھی نہیں کیا جا رہا اور سب اس عجیب و غریب ڈش سے ناپسندیدگی کا اظہار کررہے ہیں۔

انسٹاگرام  پر وائرل ہونے والی ویڈیو کو متعدد لوگ لائک کر چکے ہیں جبکہ بہت سے سوشل میڈیا صارفین اس ڈش کے حوالے سے تنقیدی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

اس ویڈیو پر ایک سوشل میڈیا صارف نے کمنٹ کیا کہ یہ کیا بنا دیا۔

مزید پڑھیں

http://staging.bolnews.com/urdu/food/2022/09/402483/

اس سے قبل بھی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں اوریوں میگی تیار کی گئی تھی۔
 یہ سچ ہے کہ میگی تو ویسے ہر کسی نے ہی کھائی ہو گی لیکن کبھی بھی اوریوں میگی کھانے کا موقع نہیں ملا ہو گا۔
 تاہم  اس بار میگی کو ایک الگ ذائقہ دینے کے لیے میگی میں اوریوں بسکٹ کو شامل کیا گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اوریوں میگی تیار ہونے کے بعد اُسے آئس کریم کے ساتھ پیش کیا گیا۔

یہ ہی نہیں بلکہ چاکلیٹ بریانی کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر کافی زیرِ بحث رہ چکی ہے۔

چاکلیٹ بریانی کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بریانی تیار کرنے کے بعد اس کے اُوپر چاکلیٹ ڈالی جا رہی ہے۔

واضح رہے کھانوں کے اصل ذائقے کو تبدیل کر کے نیا ذائقہ دینے کی کوشش پر سوشل میڈیا صارفین خوشی کے بجائے غصے کا اظہار کررہے ہیں

متعلقہ خبریں