Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فوڈ ایگ پاکستان کی شاندار کامیابی؛ عالمی خریداروں کا پاکستانی مصنوعات میں دلچسپی کا اظہار

پاکستان اور بین الاقوامی خریداروں کے درمیان 100 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے

بین الاقوامی فوڈ اینڈ ایگریکلچر نمائش عالمی سطح پر پاکستانی مصنوعات کی بھرپور پذیرائی کے ساتھ کامیابی سے اختتام پذیر ہوگئی۔

پاکستان میں زرعی ترقی، جدید ٹیکنالوجی اور عالمی منڈیوں تک رسائی کے لیے تجارتی تعاون کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

نمائش میں پاکستانی برآمد کنندگان اور بین الاقوامی خریداروں کے درمیان 167.82ملین ڈالرز کے 100 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے، چین نے 50 ملین ڈالرزکا سیلز آرڈر دیا جبکہ تل، سمندری خوراک اور ذخیرہ کرنے کی سہولیات کیلئے مزید 20 ملین ڈالرزکے معاہدے طے پائے۔

اس کے علاوہ برطانیہ نے 12.11ملین ڈالرز، سعودی عرب نے 7.6 ملین ڈالرزاور کینیا نے چاول کی خریداری کیلئے 7.5 ملین ڈالرز کے معاہدے کیے۔

 یہ نمائش پاکستان کی زرعی و غذائی برآمدات میں اضافہ،عالمی منڈیوں تک رسائی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ میں اہم سنگ میل ثابت ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں