بھارتی گلوکار نے پاکستان کے مشہور گانے ’ کہانی سنو ‘ اور ’ پسوڑی ‘ گنگنا کر سوشل میڈیا پر سما باندھ دیا۔
حال ہی میں بھارت کے مشہور گلوکار محمد فیض نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک لائیو سیکشن کے دوران پاکستان کے مشہور گانے ’ کہانی سنو ‘ اور ’ پسوڑی ‘ گنگنا کر سوشل میڈیا پر سما باندھ دیا۔
View this post on Instagram
ان کی گلوکاری کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے نہ صرف بھارت بلکہ پاکستان میں بھی خوب پسند کیا جارہا ہے، ایک صارف نے لکھا ہے کہ کہانی سنو گانا کیفی خلیل کے بعد اس کی آواز میں اچھا لگ رہا ہے۔
واضح رہے کہ بھارت کے مشہور گلوکار محمد فیض انڈیا کے معروف ٹی وی شو سپر اسٹار سنگنگ سیزن 2 کے فاتح ہیں۔
مشہور رئیلٹی سنگنگ شو سے شہرت حاصل کرنے کے بعد انہوں نے متعدد ہٹ البمز ریلیز کیے، کئی اشتہارات اور فلموں میں اداکاری کی اور پھر اپنی صلاحیتوں کی مدد سے بیرون ممالک میں بھی شہرت حاصل کی۔




















