ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹیو افسر ایلون مسک نے ٹوئٹر صارفین کیلئے اہم اعلان کیا ہے۔
حال ہی میں ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹیو افسر ایلون مسک نے کہا ہے کہ ’مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ’اسپن اَپ سبسکرپشن‘ کر رہا ہے تاکہ صارفین خاص کنٹنٹ کے ذریعے پیسے کما سکیں ‘۔
مزید پڑھیں: ایلون مسک کا ایک بار پھر ٹوئٹر میں بڑی تبدیلیاں لانے کا اعلان
انہوں نے کہا کہ ’ ہم سبسکرپشن چارجز کو بڑھا رہے ہیں، اس کے بدلے میں آپ لوگوں سے کچھ کنٹنٹ کے لیے فیس حاصل کرسکتے ہیں ‘۔
ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹیو افسر ایلون مسک کی جانب سے کیے گئے اعلان کے بعد یہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ آنے والا فیچر صارفین کے لیے مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم پر اپنے فالووَرز سے پیسے کمانے کا ایک شاندار موقع ہوگا۔




















