Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پنجاب اورخیبرپختون خوا کے انتخابات پر ازخود نوٹس کی باضابطہ سماعت پیر کو ہوگی

سپریم کورٹ میں پنجاب اورخیبرپختون خوا کے انتخابات پر ازخود نوٹس کیس کی باضابطہ سماعت پیر کو ہوگی۔ 

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چيف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 9 رکنی لارجر بنچ نے پنجاب اور خیبرپختون خوا میں انتخابات سے متعلق ازخود نوٹس کیس پرسماعت سماعت کی۔

سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان نے وکیل فاروق ایچ نائیک سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے نوٹسز جاری کیے۔ خوشی ہوئی کہ ہماری معاونت کے لیے لوگ موجود ہیں۔

پیپلز پارٹی کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے جواب دیا کہ آپ نے نوٹس کیا تو ہم حاضرہوئے۔ جمعیت السلام کی جانب سے کامران مرتضی پیش ہورہے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے نمائندے منصوراعوان موجود ہیں۔

حکمراں جماعت کا اعتراض

پیپلز پارٹی کے وکیل کی جانب سے بنچ میں شامل دو ججز پراعتراض کرتے ہوئے کہا کہ تینوں سیاسی جماعتوں کی جانب سے مشترکہ جواب جمع کرارہا ہوں۔ جس پرچیف جسٹس عمرعطا بندیال نے کہا کہ اس معاملے کو بعد میں دیکھتے ہیں۔ پہلے دیکھ لیتے ہیں کہ کون کون فریق بنے ہیں۔

عدالت عظمٰی نے کہا کہ گورنرخیبرپختونخوا اور گورنر پنجاب کی بھی نمائندگی موجود ہے۔ صدر کی بھی حاضری ہوگی۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور پاکستان بار کونسل کی بھی نمائندگی موجود ہے۔

’’آج صرف حاضری کے لیے بلایا ہے‘‘

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ عدالت نے آج صرف سب کو حاضری کےلیے بلایا تھا۔ کیس کی باضابطہ سماعت پیرسے ہی ہوگی۔  آپ کے معروضات بھی عدالت سنےگی۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کون پیش ہوا؟

بیرسٹرعلی ظفر نے جواب دیا کہ تحریک انصاف کی نمائندگی میں کررہا ہوں جس پرچیف جسٹس پاکستان نے پوچھا کہ کیا چاروں صوبوں کےایڈووکیٹ جنرل موجود ہیں۔ تین صوبوں کے ایڈووکیٹ جنرل بذریعہ ویڈیو لنک سماعت میں موجود ایڈووکیٹ جنرل پنجاب دکھائی نہیں دے رہے۔

وسیم متاز ملک  ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے جواب دیا کہ میں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی طرف سے عدالت موجود ہوں جس پرعدالت نے کہا کہ  چلیں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی نمائندگی بھی ہوگئی۔

اظہربٹ ایڈووکیٹ نے ویڈیو لنک سے بیان دیا کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب محمد شان گل راستے میں ہیں ابھی پہنچ جاتے ہیں۔

فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پہلے عدالت بنچ کی تشکیل اور بنچ بنانے کے اختیارپرفیصلہ کرے جس پرچیف جسٹس پاکستان عمرعطا بندیال نے کہا کہ ہم پیر کو مزید سماعت کریں گے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آئین پاکستان اور عوام پاکستان نے ہمارے دروازے پر دستک دی ہے جبکہ جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ آپ پارلیمنٹ جائیں وہاں یہ سارے مسائل حل کریں۔

سیکریٹری برائے صدرمملکت عدالت میں ہیش ہوئے جبکہ گورنرپنجاب اور خیبر پختونخوا کے نمائندے موجود تھے۔ عوامی مسلم لیگ کی جانب سےاظہرصدیق ویڈیو لنک کےذریعے عدالت پیش ہوئے۔ پاکستان بار کونسل کے چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی نمائندگی کریں گے۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ عابد زبیری صاحب آپ ذاتی حیثیت میں اس کیس میں پیش ہورہے ہیں، سپریم کورٹ بار کی نمائندگی دیگرعہدیدار کریں، سیکرٹری سپریم کورٹ بارسپریم کورٹ بار کی نمائندگی کریں گے۔

مقتدراختر شبیرسیکرٹری سپریم کورٹ بار بھی عدالت پیش ہوئے۔ عدالت نے مذید سماعت 27 فروری تک ملتوی کردی۔

متعلقہ خبریں