سیاسی قیادت کی مبینہ آڈیو اورویڈیو کے معاملے کی جوڈیشل انکوائری کے لئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سیاسی قیادت کی مبینہ آڈیو اورویڈیو کے معاملے کی جوڈیشل انکوائری کے لئے درخواست پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔
ڈاکٹر یاسمین راشدہ کی جانب سے درخواست میں وفاقی حکومت، حکومت پنجاب، وفاقی سیکریٹری دفاع، سیکرٹری داخلہ اور چئیرمین پی ٹی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔
رہنما تحریکِ انصاف کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیاسی قیادت کی آڈیو ویڈیو منظر عام پر لا کران کی کردار کشی کی جا رہی ہے۔
وکیل درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ ملکی قوانین کے تحت کسی کے خلاف قانونی کارروائی کے لئے عدالت سے ہی رجوع کیا جاسکتا ہے۔
ڈاکٹریاسمین راشدہ کی جانب سے درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ عدالت عالیہ کے سینئر ججز پر مشتمل کمیشن تشکیل دے کر معاملے کی انکوائری کی جائے، پیمرا اور پی ٹی اے کو آڈیو ویڈیو لیکس کو نشر کرنے سے روکنے کا حکم دیا جائے۔
یہ خبر بھی پڑھیں؛ عدالتِ عالیہ نے اعظم سواتی کو پیش کرنے اور میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔




















